the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 24۔ دسمبر (اعتماد نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے نامپلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر کو 20 ہزار روپئے نقد رقم بطور رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیٹکٹیو انسپکٹر وائی راج شیکھر نے ایک معاملہ میں چارج شیٹ سے نام حذف کرنے کے لئے شکایت کنندہ سے رشوت طلب کی تھی۔ انہوں نے اے سی بی کے عہدیداروں کو اطلاع دے دی۔ 20 ہزار روپئے نقد رقم بطور رشوت قبول کرتے ہوئے انسپکٹر کو اے سی بی کے حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گلبرگہ: دو کمسن بچے کنویں میں غرق
گلبرگہ۔24؍ دسمبر (یو این آئی) ایک دل دہلا دینے والے حادثہ میں 2 کمسن بچے کنویں میں ڈوب کر فوت ہوگئے۔ گلبرگہ ضلع کے افضل پور تعلقہ کے کلور تندا میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے کھیلتے کھیلتے اتفاقی طور پر کنویں میں جا گرے اور غرق ہو گئے۔ اس واقعہ کا علم آج اس وقت ہوا جب رشمیتا 6 سالہ اور روہت 4 سالہ کے نعشیں پانی سے باہر نکالی گئیں ذرائع نے یہ بات بتائی۔ افضل پور پولیس نے مقام حادثہ کا دورہ کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔
خاتون رہزنی کا شکار
llایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کے گلے سے طلائی زیور چھین لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ناگول‘ کوآپریٹیو بینک کالونی کی رہنے والی وینکٹ رتنا کماری کل شام آدرش نگر علاقہ کی کرانہ دکان جارہی تھی۔ اس دوران موٹر سیکل سوار رہزنوں نے خاتون کے گلے سے 6 تولہ وزنی طلائی زیور چھین کر راہ فرار اختیار کی۔
خاتون سے دست درازی‘فینانسر گرفتار
ll افضل گنج پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں فینانسر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر کو تروپ بازار کی رہنے والی میوہ فروش خاتون نے افضل گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ فینانسر ارون نے اسے سستے داموں میں میوے فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر دست درازی کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں فینانسر 37 سالہ ارون ساکن گولی گوڑہ کے خلاف دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا‘ آج اسے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب
llپولیس نے مادھا پور علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں چلائے جانے والے قحبہ گری کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر مادھا پور پولیس نے گٹلہ



بیگم پیٹ‘ سروجنی نائیڈو علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ پر دھاوا کرکے قحبہ گری کا اڈا چلانے والے پرساد‘ کرشنا اور جلیل کو گرفتار کرلیا۔ وہاں سے کاکی ناڈا اور گنٹور کی دو لڑکیوں کو آزاد کرواکر انہیں باز آبادکاری کے سنٹر منتقل کردیا گیا۔
منٹل ہاسپٹل سے مفرور ملزم کی گرفتاری کی تصدیق
llسٹی پولیس نے ایرا گڈہ منٹل ہاسپٹل سے فرار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد احمد فہد الدین قریشی ساکن چیاپل روڈ نامپلی عابڈس پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے۔ اسے پولیس نے 15 اکتوبر کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا جہاں سے اسے علاج کے لئے ایرا گڈہ منٹل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ تین ہفتہ قبل ملزم دیگر 9 ملزمین کے ساتھ منٹل ہاسپٹل کی دیوار میں نقب لگا کر فرار ہوگیا تھا‘ اسے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملزمین کو اسی وقت گرفتار کیا گیا۔
سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک
ll مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ کرن کمار ساکن منصور آباد‘ وشال آندھرا کالونی کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے بموجب 34 سالہ سید جہانگیر ساکن راجندر نگر 22 دسمبر کو موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ انہیں ڈی سی ایم ویان نے ٹکر دے دی۔ حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر ہوسکے۔ اپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 30 سالہ ستیہ نارائن چاری ساکن رامنتا پور ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ کل رات پیش آیا تھا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق بھونگیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 10 افراد 9 دسمبر کومندر کے درشن کے لئے بذریعہ آٹو جارہے تھے‘ ان کے آٹو کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی تھی۔ اس حادثہ میں باپ‘ بیٹا برسر موقع ہلاک اور دیگر مسافرین زخمی ہوگئے ۔ دوران علاج زخمی 30 سالہ مہیش جانبر نہ ہوسکا۔
نوجوان لڑکی جھلس کر فوت
ll اتفاقی طور پر جھلس جانے والی نوجوان لڑکی فوت ہوگئی۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 18 سالہ زینب بیگم ساکن کندیگل 20 دسمبر کو پکوان کے دوران اتفاقی طور پر آگ لگنے سے جھلس گئی تھیں‘ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.